(اہل بیجاپور کے لئے، تاریخ و حال کے حوالے سے )

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
رابطہ :9845628595

کوئی ہے عاشق جہاں میں رنگین کا، کسی کو مِلا ہے چرکین
گزرتا جاتا ہے سارا جیون، اِقامت دین اور نہ الدین

صحافت عشق اور اردو زباں کی تدریس کے ستوں تین
رفیع بھنڈاری سر ہمارے علیم اللہ، سمیع الدین

کیا صحافت میں نام اونچا، سبق پڑھاتے ہیں عشق سا، وہ
سدا رہے یہ بلندی قائم، کہو بس آمین ، ثمہ آمین

درست جانم ؔ، کمال خاں رستمی ؔ، مقیمی ؔ کہ نصرتیؔ آج
میاں وہ مومن ؔکہ قدرتی ؔ، کررہے ہیں لاکھوں دلوں پہ بس راج

یہاں براھیم صنعتیؔ، ہاشمی ؔکہ دولت ؔکہ شاہ میراں
دکن کے شاعر ہیں سارے لیکن بنے ہوئے ہیں ادب کے سرتاج

رؤف خوشتر مزاح لکھتے رہے، سلیمان نے کہے شعر
کہ بولی گنبد کے شہر میں بھی، ملیں گے ایسے ہی دوست پکھراج

دعا سلامت ہی مانگتا ہوں، میں کچھ ادب کو بھی جانتا ہوں
رہے سلامت یہ شہر عادل، یہی دُعا ہے، یہی صدا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے