ملزم رکن کو پروگراموں سے دور رکھنے ڈاکٹر ماجد داغی کا مطالبہ

گلبرگہ 31/ اکتوبر(پریس نوٹ): ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشد اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) گلبرگہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کسی بھی ریاست(کرناٹک) میں اُردو اکاڈمی کے قیام کا واحد مقصد اردو زبان و ادب کا حقیقی فروغ و اشاعت ہے، جس کے لئے حکومتوں کی جانب سے لاکھوں روپیوں کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں جس کا استعمال اکاڈمی راست یا کسی رجسٹرڈ ایجنسی و ادارے کے اشتراک سے اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلے میں مشاعروں، سمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لئے خرچ کرتی ہے. تاہم اکاڈمی کو کسی فنڈ کے جاری کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا مفید ہوگا کہ پروگرام میں فنکاروں کو مدعو کرنے کے لئے کوئی واضح پیمانہ مقرر کیا جائے مثلاً ایسے فنکاروں کو ترجیح دی جائے جن کے پروگرام سے متعلق موضوع پر کتابیں شائع ہوئی ہوں یا میعاری رسائل، جرائد اور اخبارات میں شائع تخلیقات کی اشاعتی تعداد کے شمار پر ترجیح دی جائے. اکاڈمی کسی ادارے کو مالی اعانت جاری کرنے سے قبل ان اداروں سے اس پروگرام میں شامل فنکاروں کے نام اور مذکورہ جواز کو پیش کرنا شرطِ اول قرار دے، اکاڈمی کسی بھی فنکار کی جانب سے عدم شمولیت کی شکایت کو دور کرنے شعراء و ادباء کے لئے شاعری و نثرنگاری کے فن پر امتحانات مقرر کرے اور ان کی کامیابی کے نشانات کی بنیاد پر انہیں اکاڈمی کے پروگراموں میں مدعو کیا جائے یا یوں بھی کیا جاسکتا ہے کہ تمام فنکار کے دعویداروں کو کُھلا موقع عنایت کیا جائے تاکہ سرکاری فنڈز بلا تَخْصِیص سب کو حاصل ہو اور فن و فنکار کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں اور اس بات پر بھی اکاڈمی غور فرمائے کہ رکن اکاڈمی کا رقمی لین دین کے معاملے میں شفاف ہونا لازمی ہو تاکہ فنکاروں کو اطمینان ہو کہ اب حکومتوں کی جانب سے فنکاروں کو جاری فنڈز پروگرام کے ذمہ دار اراکین اپنے عزیز و اقارب اور شاگردوں پرصرف نہیں کرسکیں گے اور اکاڈمی پر لازم ہوگا کہ وہ کسی بھی رکن کے خلاف لین دین میں بے قاعِدَگیوں کے ثبوت اور مستند دستاویزات کی پیشکشی کے باوجود اس کی رکنیت برخواست نہیں کرسکتی تو کم از کم اس رکن کو پروگراموں سے دور رکھا جانا چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے