بیدر۔ 31؍اکٹوبر(پریس نوٹ): آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ 24نومبر کو’’تحفظ شریعت اور تحفظ اوقاف ‘‘ کے حوالے سے ایک اجلاس عام بنگلورومیں بڑے پیمانے پرمنعقد کررہاہے۔کمیٹی برائے ماحول سازی کے ریاستی کنوینر حضرت مولانا محمد مقصود عمران صاحب رشادی اور اکابر علمائے بورڈ کی جانب سے کام کیلئے رہنما خطوط ، اصول وطریق کار طئے کئے جاچکے ہیں جن کی تائیدوتصویب ہوچکی ہے۔ جس کے مطابق ریاستی کمیٹی اور بورڈ (مسلم پرسنل لاء بورڈ) کی جانب سے ایک مختصرفہرست اضلاع کے حوالے کی جارہی ہے۔ اس کمیٹی کوتنظیم، مسالک اور تعلقہ جات کی نمائندگی کالحاظ کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے منشاء، مزاج ومنہاج کو ملحوظ رکھتے ہوئے وسعت دی جاسکتی ہے۔ 25تا30افراد تک گنجائش ہے۔

بیدر ضلع کے لئے جناب عبدالمنان سیٹھ کنوینر کمیٹی برائے ماحول سازی مقرر کئے گئے ہیں۔ جس کے بموجب یکم نومبر سے جگہ جگہ لوگوں کوجوڑاجائے گاتاکہ 24؍نومبر کے اجلاس عام کے سلسلے میں بیداری پید اہوسکے۔ ہرزون میں اجلاس منعقد ہواور ایک نمائندہ اجلاس بڑے پیمانے پر ضلع سطح پر بھی منعقد کرنا ہوگا۔ مقررین اور مجمع دونوں میں تمام تنظیموں اور مسالک کی نمائندگی کاخیال رکھناہے۔ واٹس ایپ گروپ اور اخبارات میں رپورٹ شائع کرانا بھی ضروری ہے۔ اور تمام کام 20؍نومبرتک ختم ہوجاناچاہیے۔

بیدرضلع کی کمیٹی برائے ماحول سازی کے کنوینر اور اراکین کی تفصیل اس طرح ہے۔ جناب عبدالمنان سیٹھ (کنوینر)، اراکین میں مولانا عبدالوحید قاسمی، مولانا محمد شاکر رشادی، مولانا عتیق الرحمن رشادی ، مفتی سیدسراج الدین نظامی، مولانا سید حسین چشتی ، جناب محمد سلیم ، مولانا محمد تصدق ندوی ، حافظ محمد عمر اشاعتی، جناب اقبال غازی، جناب محمد معظم اور مولانا عبدالغنی وغیرہ شامل ہیں۔ اس تعلق سے مزید تفصیلات کے لئے جناب عبدالمنان سیٹھ سے 7204383140 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے