بیدر۔ 31؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ایس آئی او کرناٹک کی اطلاع کے بموجب یکم نومبرتا 3نومبر (جمعہ تا اتوار) گلبرگہ میں ’’جاء الحق Revive, Resist ,Read عنوان کے تحت ریاستی ممبران کااجلاس منعقد ہونے جارہاہے۔ جس کوسید سعادت اللہ حسینی امیرجماعت اسلامی ہند ، برادر رمیس ای کے صدر ایس آئی او ، جناب ایس امین الحسن نائب امیرجماعت ، ڈاکٹر بلگامی محمد سعد ،امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک ، برادر سلمان احمدسابق صدر ایس آئی او، جناب سہیل کے کے سابق صدر ایس آئی او، جناب عبدالسلام پتھگے چیف ایڈیٹر وارتا بھارتی، برادر کڈیور نہال سابق قومی سکریڑی ایس آئی او، ڈاکٹر نسیم احمدسابق ریاستی سکریڑی ایس آئی او کرناٹک ، ڈاکٹر مبشر فاروقی سی اے سی ممبر ، برادر ذیشان عقیل صدیقی ریاستی صدر SIOکرناٹکا، جناب محمد عبداللہ جاوید سابق ریاستی صدر SIOکرناٹکااور محمد نصیر زونل سکریڑی SIOکرناٹکامخاطب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے