اصلاحی اجتماع منعقدہ مسجد قباء بیدر سے اقبال الدین انجینئر کا خطاب

بیدر۔ یکم نومبر (پریس نوٹ): فلاح پاگئے وہ مرد وعورت جنہوں نے اپنی زبان اور عفت کاصحیح استعمال کیا۔ مساوات قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فیصلے مشورے سے ہوں ۔ قرآن میں ہے مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ حدیث شریف میں آیاہے کہ تمام مسلمان آنحضرت کے بھائی کی طرح ہیں۔ قرآن میں حکمت بتائی گئیہے کہ ایک دوسرے کے مذاہب کااحترام کرو ورنہ دوسرے لوگ تمہارے درست مذہب (یعنی اسلام )کا احترام نہیں کریں گے۔ تمام انسان آدم کی اولاد ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے مذاہب کااحترام کرتے ہوئے زندگی گزاریں۔

قرآن وحدیث پرمبنی ان خیالات کا اظہارجناب اقبال الدین انجینئر نے تربیتی واصلاحی اجتماع منعقدہ مسجد قباء بیدر سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ آگے کہاکہ سورہ ء یٰسین 61میں ہے ’’اے آدم کی اولاد!کیا میں نے تم سے نہیں کہہ رکھاتھاکہ شیطان کی اطاعت مت کرو؟ــ‘‘اقوام کی بے عملی کی وجہ آخرت فراموشی ہوتی ہے۔ جب تک فکر ِ آخرت بیدار نہیں ہوتی کوئی دلیل کام نہیں کرتی ۔ دراصل جو آخرت میں کامیابی پاگیاوہی حقیقی کامیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے