ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

🖋️ مقیت احمد قاسمی گونڈوی

یہ حقیقت ہے کہ اللہ کے نیک بندے اپنے انوار وبرکات سمیت جس تیزی سے اس دنیا سے رخصت ہورہے ہیں یہ جگہ ظلمات سے بھر رہی ہے شیاطین اس خلا کو پُر کررہے ہیں، یوں لگتا ہے کہ یہ کمینی دنیا اپنے انجام کو پہنچا چاہتی ہے۔ ایسے حالات میں حضرت ناظم صاحب کی رحلت اس مصرعہ کی مصداق ہے۔۔۔۔۔۔ ع

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی

آج علوم دینیہ کا آفتاب وماہتاب پورے عالم کو اپنی ضیاء پاشیوں سے بقعۂ نور کرنے کے بعد غروب ہو گیا، اور شہر خموشاں کی زمین نے اس آسمان کو اپنے دامن میں چھپانے کی تیاری کر لی ہے، اپنی پر خلوص گفتگو سے سامعین کے دلوں کو مسخر کرنے والی شخصیت، علم دین، شرافت وضع داری ، اور استغناء وانکساری کا عملی پیکر ہمارے درمیان سے اب ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گیا۔

 حُب الوطنی، انسانی ہمدردی، بے لوث محبت ، بے باک صداقت، خلوص و مروت، ایثار اور کمال فن کی مجسم تصویر سوئے عدم رخصت ہوئی ، علم دین کا بے لوث خادم، اپنی تمام تر تخلیقی فعالیتوں کا سلسلہ توڑ کر، طالب علموں کو بے یار ومددگار چھوڑ گیا۔۔۔۔۔۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

 

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

اللہ عزوجل حضرت ناظم صاحب کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ، اور آپ کے گراں قدر خدمات کو شرف قبولیت بخشے، آمین ثم آمین۔

شریک غم

مقیت احمد قاسمی گونڈوی

واردِ حال

کرلا ویسٹ ممبئی

13/04/2023

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے