امام و خطیب مسجد نبوی ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان شرکت کے لئے ہندوستان پہنچے۔

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اور دیگر ذمہ داران نے جمعیت نے دہلی میں کیا پرتپاک استقبال 

نئی دہلی: رئاسة الشؤون الدينية مسجد حرام اور مسجد نبوی، معالی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر قیادت، مملکت سعودی عرب کا معتدل پیغام پوری دنیا تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ حرمین شریفین کے ائمہ کرام کو اللہ تعالیٰ نے جو امتیازی مقام اور بیت اللہ الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں امامت و خطابت کا شرف عطا کیا ہے، اس کے ذریعے دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں ان کی محبت اور احترام کو فروغ دینے کی سعی جاری ہے۔

اسی سلسلے میں مسجد نبوی کے امام و خطیب فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان کل بروز جمعہ ہندوستان کے دورے پر تشریف لا چکے ہیں۔ اس دورے کا مقصد سعودی عرب کی عزت و منزلت کو ہندوستانی مسلم برادری کے دلوں میں مزید گہرا کرنا، اسلام کے اعتدال پسند پیغام کو عام کرنا، حرمین شریفین کا عالمی پیغام پہنچانا، اور رواداری و اعتدال کے اصولوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ائمہ حرمین کی عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ادا کیے جانے والے کردار کو نمایاں کرنا بھی اس دورے کے مقاصد میں شامل ہے۔

(ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان کا دہلی میں استقبال کرتے ہوئے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اور دیگر ذمہ داران)

فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان کے دورے میں ہندوستان کی ممتاز اسلامی قیادتوں سے ملاقاتیں، اسلامی مراکز کا دورہ، اور دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس بموضوع احترام انسانیت اور مذاہب عالم کا افتتاح شامل ہے۔ اس کے علاوہ، وہ جمعیت علماء ہند کے دفتر کا دورہ بھی کریں گے۔

رئاسة الشؤون الدينية اپنی حکمت عملی کے تحت، عالمی سطح پر ائمہ حرمین کے اعتدال پسند پیغام کو فروغ دینے اور انہیں اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے مؤثر بنانے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ یہ دورہ بھی اسی مقصد کے تحت "زیارات ائمہ حرمین شریفین” پروگرام کا حصہ ہے، جسے وزارت برائے اسلامی و دعوتی امور نے رئاسة الشؤون الدينية کے اشتراک سے ترتیب دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے