بیدر۔ 12؍نومبر (ذرائع): ڈاکٹر محمد عامر لائبریرین گرونانک ڈگری کالج بیدر نے آج اپنی لائبریری موقوعہ گرونانک ڈگری کالج ، ٹیچرس کالونی بیدر لے جاکر اردو کے صحافی اور شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری کودِکھائی۔ جبکہ ان کے ساتھ اسلامی لائبریری کے لائبریرین جناب محمد سراج الحسن شادمان بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر محمد عامر لائبریرین اور لیکچرر جناب انعام الرحمن خان نے اس موقع پر سہ ماہی دستک کا’’اردو صحافت نمبر‘‘پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد منہاج الدین نے دستک کے اردو صحافت نمبر کامشاہدہ کرتے ہوئے مسرت سے کہاکہ یہ تو ہمارے صحافی محمد یوسف رحیم صاحب کے کام کی چیز ہے ‘‘
ڈاکٹر محمدعامر لائبریرین نے لائبریری سے متصل ڈیجیٹل لائبریری کا بھی تعارف کرایا۔ وہاں موجودکئی ایک QRکوڈ کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ یہ QRکوڈ ہزار ہا روپئے دے کر لئے جاتے ہیںجن میں ایسے عالمی جرنیل بھی ہوتے ہیں ، جو آن لائن مفت نہیں ملتے ‘‘ ڈاکٹر محمدعامرنے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نصابی کتابوں کے لئے آن لائن خدمات حاصل کرنے کے لئے 9945482724 پر رات کے اوقات میں کال کرسکتے ہیں۔
