گلبرگہ ۔ 19؍نومبر (راست): جناب محمد جاوید صاحب معلم گنڈگرتی کی رواں سال ہوئے NGO ELECTION میں چیتاپور تعلقہ سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونے پر خواجہ فرید الدین انعامدار، محب اُردو و سماجی جہد کارگلبرگہ شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پرجناب قادر باگ صاحب میر معلم یلوار،جناب محمد رفیق صاحب سابقCRP گلبرگہ شمال اور محمد جاوید صاحب معلم گنڈگرتی موجود رہے۔
