بیدر۔ 19؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): چٹگوپہ کی معروف شخصیت جناب محمد اسلم سیٹھ چٹگوپہ نے کہاہیکہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لئے پورے مہاراشٹرمیں ایک ہی مرحلے میں اورنگ آباد اور ریاست کے دیگر اضلاع کے لئے آج بروز بدھ 20 نومبر 2024 کو صبح سے شام 6 تک ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کے پیش نظرانہوں نے مہاراشٹر ریاست کی عوام سے کہا ہیکہ ریاست مہاراشٹر ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔ اس قدیم روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے امن و شانتی اور پُر امن طریقہ سے تمام رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال صبح کی اولین ساعتوں میں ضعیف العمر حضرات، نو جوان اور اپنے اپنے افراد خاندان کے ساتھ حق رائے دہی مراکزپہنچ کراپنے قیمتی ووٹ کا استعمال ضرور کریں ۔
جناب محمد اسلم سیٹھ چٹگوپہ نے اس اُمید اور اپنے کامل یقین کا اظہار کیا ہیکہ رائے دہندگان اس مرتبہ حق رائے دہی کا فیصد85%سے 90% فیصد کو یقینی بنا ئینگے۔ یہ ا نتخابات ریاست کے تمام شہریوں باالخصوص مسلمانوں کیلئے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس لئے اس الیکشن کو نہایت سنجیدگی سے لینے اور اپنے حق رائے دہی کو دانشمندی اور اتحاد کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات اور وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے گھر کے تمام افراد کے ساتھ صبح کے ابتدائی اوقات میں جاکرحق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں ۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ ضرور ساتھ لے جائیں۔
جناب محمد اسلم سیٹھ چٹگوپہ نے تمام نوجوانوں اور سیاسی سماجی ملی کارکنا ن سے یرزور اپیل کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں لوگوں کو حق رائے دہی کیلئے ترغیب دلائیں اور ایک ایک ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔
