بیدر۔ 19؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): گورنمنٹ ایمپلائیز اسوسییشن کے انتخابات 2024 تا 2029 پرائمری سکول زمرے سے راجو ساگر اور محمد یوسف کی شاندار کامیابی پر سرکاری پر پرائمری اسکول راؤ تعلیم کے اسٹاف کی طرف سے مبارک باد دی گئی۔ جناب محمد اعظم پاشاہ مدرس کی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ ایمپلائیز اسوسییشن کے انتخابات میں اسکول ہذا کے فزیکل ٹیچر و صدر پرائمری اسکول ٹیچر اسوسییشن مسٹر راجو ساگر اور ڈائریکٹر جناب محمد یوسف جنہوں نے گورنمنٹ ایمپلائز اسوسییشن کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی۔
ان کی اس کامیابی پر سرکاری اردو ہایر پرائمری اسکول راؤ تعلیم کے اسٹاف کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دونوں کی شال پوشی اور گل پوشی عمل میں آئی۔ شیرینی تقسیم کی گئی۔ اسکول ہذا کے معلم جناب سید منور علی،جناب محمد امیر خان، جناب محمد اعظم پاشاہ اور جناب محمد عمران پاشاہ نے ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
