چٹگوپہ۔ 19؍نومبر (محمد عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ دیہات میں غیر قانونی شراب کی فروخت پر روک لگانی ہوگی۔ نرنہ کے علاوہ تعلقہ کے دیگر دیہاتوں میں شراب کی غیر قانونی فروخت کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں عوام کی جانب سے ریٹیل کی دکانوں، چھوٹی کرانہ کی دکان، ہوٹل وغیرہ میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے کی شکایت کی جا رہی ہے۔ نرنہ میںحکومت کی اجازت یافتہ پہلے ہی 2 دکانیں چل رہی ہیں۔ تاہم کچھ دکانوں پر دن رات غیر قانونی شراب فروخت ہو رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دن اور رات کے وقت جب کبھی پینا چاہتے ہیں شراب مل جاتی ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ پولیس اور محکمہ ایکسائز نے چھاپے مارے اور مقدمات درج کیے لیکن اس کے باوجود غیر قانونی شراب کی فروخت کا سلسلہ ختم نہیں ہواہے۔
کیا متعلقہ محکموں کے اہلکار غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے؟ عوام کواس کے لئے انتظار کرناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے