چٹگوپہ ۔21؍نومبر (عبدالقدیر لشكری): چٹگوپہ  تعلقہ کے منااکھیلی گورنمینٹ ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کی جانب سے ریاضی کے ٹیچر نہ ہونے پر اسکول کے گیٹ کے سامنے احتجاج منظم کیا گیا جس پر ہمنااباد بی،او،مسٹر وینکٹیش نے منااکھیلی گورنمینٹ اسکول کا دورہ کرتے ہوے ریاضی کے لئے گیسٹ ٹیچر دینے تیقن دیا لیکن ایک مہینے تک عارضی طورپر اس گیسٹ ٹیچر کی تنخواہ گرام پنچایت منااکھیلی کو ادا کرنے کو کہا جس پر راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے ادا کرنے راضی ہوے ہے مسٹر وینکٹیش کے مطابق ڈی،ڈی،پی،آئ، بیدر جناب محمد سلیم صاحب کو ایک گیسٹ ٹیچر کے لئے لیٹر لکھا ہے جس کے بعد وہاں سے  منظوری کے بعد ہماری جانب سے تنخواہ دیجائے گی۔
اس موقع پر راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،محمد یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،محمد خیرالدین حوالدار سیکریٹری کانگریس مینارٹی سیل بیدر ضلع ،محمد فاروق جمعدار رکن گرام پنچایت ،محمد ظہیر رکن گرام پنچایت ،محمد قدوس ناگنکھیری رکن گرام پنچایت ،پی،ڈی،او،بھاگیاجوتی ،اور اساتذہ دیگر لوگ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے