انتہائی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ تمام احباب جماعت اور علماء و مشائخ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ آج کچھ دیر پہلے شیخ محترم جناب مولانا محمد ابراہیم مدنی امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی سے میری بات ہوئی ہے، نشاط اسپتال، لکھنؤ میں ان کے نور نظر عزیز مکرم احمد ابراہیم سلمہ کا ایک آپریشن ہوچکا ہے، پہلے سے بہت آرام ہے، کل پت کی تھیلی کا آپریشن ہوگا۔

شیخ محترم نے اپنے تمام مخلص جماعتی احباب اور قرابت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوسرے آپریشن کی کامیابی کے لیے دوبارہ پرخلوص دعا کرنے کی دردمندانہ اپیل گزارش کی ہے، آپ تمام حضرات شیخ موصوف کے ہونہار نور نظر کی مکمل صحت اور آپریشن کی کامیابی کے لیے اللہ سے پرخلوص دعا کریں۔

"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”

"اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”.

 

خادم جماعت وجمعیت

وصی اللہ مدنی عبدالحکیم مدنی

ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

30/11/24

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے