فوزان احمد خان بن جمال احمد خان، خیر ٹیکنکل انٹر کالج بنگواں ڈومریاگنج کے ہیں طالب علم۔
کالج اور علاقہ کے نام کو کیا روشن۔
نمایاں کامیابی ملنے کے بعد رشتے داروں، خیرخواہوں اور متعلقین کے ساتھ ساتھ قرب وجوار کے لوگوں کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری۔
ڈومریاگنج(سدھارتھ نگر): خیر ٹیکنکل انٹر کالج بنگواں ڈومریاگنج کے ہونہار طالب علم فوزان احمد خان بن جمال احمد خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درجہ نہم کے داخلہ ٹیسٹ 24-2023 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10واں رینک حاصل کیا ہے۔ فوزان احمد خان کی اس کامیابی پر خیر ٹیکنکل انٹر کالج کے مینیجر ڈاکٹر فیضان احمد خان، ڈائیریکٹر انجینئر ارشاد احمد خان، پرنسپل فیاض احمد ، افضال احمد ، محمد مرتضیٰ، خیر پبلک اسکول نوگڑھ کے ڈائریکٹر ریاض احمد ، عائشہ گرلز کالج نرکٹہا بانسی کے منیجر عبدالمعید خان ، ملک نشاط احمد، اسراراللہ اصلاحی، خیر ٹیکنکل انٹر کالج کے جملہ اساتذہ کرام و دیگر اسٹاف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کی ہیں۔
