چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی نور فنکشن ہال میں جناب سید خیرالدین حوالدار جنرل سیکرٹری کانگریس مینارٹی سیل نے بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر عمرہ روانگی سے قبل اپنی  جانب سے طعام کا  اہتمام کیا۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوے پہلی مرتبہ عمرہ کی روانگی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور شالپوشی گلپوشی کرتے ہوے حرم پاک اور روضہ رسول پر بکثرت دعائیں کرنے  ان سے درخواست کی گئی۔
اس موقع پر جناب نسیم الدین این پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر،جناب سید سلام پاشاہ حوالدار  سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمنااباد ،جناب الحاج سید اکرام الدین ،مسٹرراجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی،مسٹر بھیم ریڈی صدر پی،کے،پی،ایس، منااکھیلی، مسٹر سنتوش ہلیکھڑ رکن گرام پنچایت ،مسٹر شنکر پنڈت رکن گرام پنچایت،جناب محمد کریم صاحب کانگریس بلاک صدر،جناب سید سمیع الدین حوالدار جنرل سیکریٹری کانگریس میناریٹی سیل ریاست کرناٹک ،جناب محمد معراج سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی، جناب محمد بشیر بگدل، مچمد اکرم جمعدار، محمد فہیم الدین حوالدار ،محمد بابو میاں (پیر صاحب) اور دیگر اراکین گرام پنچایت مناکھیلی اور اطراف و اکناف کے لوگ  موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے