بزمِ تحفظ اردو کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری): گزشتہ شب بزم تحفظ اردو کا ماہانہ طرحی مشاعرہ احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتحپور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت استاد الشعراء ایڈووکیٹ احمد سعید حرف نے کی اور نظامت کے فرائض حسان ساحر نے انجام دیے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمیعت علماء ھند کے ضلع نائب صدر محمد شاکر بحلیمی و سابق ممبر نگر پنچایت فتحپور محمد اویس انصاری نے شرکت کی۔طرحی مشاعرہ کا آغاز قاری ذکی اللہ حسینی کی تلاوت سے ہوا جبکی حافظ سلمان راعین نے نعت پاک پیش کی۔

صدر مشاعرہ احمد سعید حرف نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ اردو زبان و ادب کی خدمت اور فروغ کے لئے بزمِ تحفظ اردو کا قیام کیا گیا تھا، اسکے قیام میں مرحوم مولانا فیضی مظاہری و ڈاکٹر توصیف فتحپیوری کا اہم رول تھا بزمِ تحفظ اردو کی ماہانہ طرحی نشستوں اور طرحی مشاعروں کا سلسلہ کئی مہینوں سے رکا ہوا تھا، لیکن اب باضابطہ طور پر بزمِ تحفظ اردو کی ادبی سرگرمیاں جاری رہینگی ہم سبھی اپنے بچوں کو اردو تعلیم ضرور دلائیں اردو زبان و ادب کو ترجیح دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ طرحی مشاعرہ میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں:-

اب تو منصف بھی بکنے لگے

 اب تو آساں وکالت نہیں

احمد سعید حرف

اس قدر سوچتا ہوں حسن

سوچنے کی بھی فرصت نہیں

حسن نعیم

مشورہ ان سے کیا کیجئے

جن میں فہم و فراست نہیں

شاداب انور

وار اور ناتواں جسم پر

بزدلی ہے شجاعت نہیں

حسان ساحر

جھوٹ کہنے کی طاقت نہیں

 جھوٹ سننے کی عادت نہیں

 حسیب یاور

بات ہندی میں کر ہند میں

 جان جاں یہ ولایت نہیں

 عمران صہبا

طنز ہے وہ نصیحت نہیں

جس میں شامل محبت نہیں

سلمان فتح پوری

اتنی مصروف ہے زندگی

دل لگانے کی فرصت

 شمشاد رائے پوری

اس موقع پر حاجی اعجاز احمد انصاری، محمد جاوید انصاری، عبد المالک،خلیل الرحمن انصاری، نظام الدین خاں ،محمد صغیر قریشی، علی اشہد، ابو دردا، محمد انظر، عبد اللہ وغیرہ خاص طور پر موجود رہے نشست کے اختتام قاری پرویز عالم یزدانی کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی بزم کے جنرل سکریٹری حسان ساحر نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اگلی طرحی نشست مصرع طرح۔۔۔ (وہ ہمارے ہی جیسے چند سرپھرے ہوں گے)۔۔۔پر 29 دسمبر بروز اتوار احمد ایجوکیشنل ہال فتحپور میں ہوگی۔

قافیے۔۔ سرپھرے، پوچھتے، فاصلے ،گھنے

ردیف ۔۔۔ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے