عوام سڑکوں پر اتر کر ٹینکوں کے سامنے لیٹ گئی فوجی اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر شارب رضوی مورانوی بارہ بنکی انڈیا

امریکا نے جنوبی کوریا میں وہاں کے صدر سے پارلیمنٹ کو تحلیل کروا دیا اور مارشل لاء نافذ کرا دیا جِس سے چین اور شمالی کوریا پر عالمی جنگ تھوپی جا سکے پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے ہر كام میں منظوری ضروری ہوتی ہے اس لئے امریکا کو ایک ڈکٹیٹر کی ضرورت تھی جو اُسکا یس مین ہو جو امریکا کے حُکم کی تعمیل بغیر چوں چراں کے کر سکے اور امریکی حُکم کے سارے اقدامات بجا لائے، مگر پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے یہ سب ممکن نہیں تھا اِس لئے پارلیمنٹ کی منظوری کا جھنجھٹ ختم کر دیا گیا اور آنے والی رکاوٹوں کے مدِ نطر اُسکا خدشہ پارلیمنٹ تحلیل کر کے ختم کیا گیا جِس سے اب کوئی مزید رکاوٹ نہ بنے لیکِن وہاں کی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے فوج اور عوام میں براہِ راست ڈھکا مکّی شروع ہو گئی ہے یاد رکھیں یہ صِرف اِسی مُلک میں نہیں ہوگا آنے والے دنوں میں آپ اسمیں اضافہ دیکھیں گے اب یوروپ میں ایسے اقدامات عام ہو جائیں گے اِسکے بعد سے اب یوروپ کا کوئی بھی مُلک اِس طرح کے سانحے سے دو چار ہو سکتا ہے اِس میں امریکا بھی ہو سکتا ہے جہاں عوام آنے والے صدرِ مملکت ٹرمپ کا تختہء اقتدار پلٹ سکتی ہے اور عالمی جنگ کو روکنے میں اپنا کردار نبھا سکتی ہے. یہی صورتِ حال اسرائیل میں نیتن یاہو کی بھی ہے وہاں کی عوام بھی لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آگئی ہے اُمّید یہی ہے کہ وہاں بھی بہت جلد نیتن یاہو کا تختہء اقتدار پلٹے گا اور وہاں بھی عوام الناس دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہو چکی عوام صرف اور صرف سلامتی چاہتی ہے وہ مزید جنگ نہیں چاہتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے