بیدر۔ 16؍ڈسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند، بیجاپورکی جانب سے بروز اتوار بتاریخ 15دسمبر 2024 بعد نماز مغرب ایک کامیاب ’’مشاعرہ ‘‘ منعقدکیا گیا،مشاعرے کی صدارت معروف شاعر ، جناب محمود انعمدار محمودؔ نے کی، مہمانانِ خصوصی میںسیاسی و سماجی رہنما شیو شرن پاٹل اور جناب اسلم باگلکوٹ صاحب رہے۔، نظامت کے فرائض جناب سیف اوٹی نے انجام دیے، مشاعرہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کو عزیزم نعمان بالسنگ نے پیش کیا۔ جناب ایوب عرب نے حضور اکرم ؐ کی شان میں نعت پیش کی۔
جناب آصِف بالسنگ، سیکریٹری ادارۂ ادب اسلامی ہند، بیجاپو ر نے مہمانان، شعرا اور سامعین کا استقبال کے ساتھ افتتاحی کلمات پیش کئے۔انہوں نے بتایا کی ادارہ ء ادب تہذیب اقدار اور تعمیری ادب کے عوام میں فلسفہ اسلام، بھائی چارہ اور روادری کا پیغام دیتا ہے۔مہمانِ خصوصی جناب شیو شرن پاٹل صاحب نے اردو سے والہانہ محبت کا اظہار کا ذکر کرتے فرمایا اردو زبان نہایت شریں اور دلوں میں رس گھولنے والی زبان ہے جبکہ جناب اسلم باگلکوٹ صاحب نیاپنے تاثرات میں اس بات کا ذکر کیا کہ اردو مشاعرے تہذیب کا آئینہ ہیں، ان کوقائم رکھنے کی ازحد ضرورت ہے جو ادارہ کر رہا ہے، اس کے ساتھ ہر مسلمان قوم و ملت کی خدمت آگے بڑھ کر کام کرے تو کوئی مفلس ہاتھ پھیلائے کسی کا محتاج نہیں ہوگا۔
صدر ادارہ ادبِ اسلامی ہند، جناب محمود انعمدار محمودؔ نے اپنے صدارتی خطاب میں مشاعرہ کی ادبی اہمیت اور نو مشق شعرا کی تربیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ مشاعروں کا مقصد محض تسکینِ ذوق ہی نہیں بلکہ معاشرہ میں اخلاقی اقدار کو پیدا کرنا ہے۔بیجاپور کی زمین ہمیشہ ہی سے ادب کے لیے زرخیز ثابت ہوئی اور کارواں یوں ہی آگے بڑھتا جارہا ہے۔
ممتاز شعرا، بشمول محمود انعمدار محمودؔ، ؔ، مومنؔ بیجاپوری، اقبال خادمؔ،، محمد عبدلقدیر ساحلؔ، عمرؔ بیجاپوری،مجیب احمد مجیبؔ، ڈاکٹر عبدالستار عاجز، مہرو النساء مہرو، رضوان احمد رضوانؔ، غوث صمدانی، امیر حمزہ رازؔ،قمر مرتضیٰ اور عاقب رضا تمام شعرائے کرام نے سامعین کواپنے کلام کے ذریعہ خوب محظوظ کیا اور شاعری کا حق ادا کرتے ہوئے مشاعرہ کو کامیاب بنایا۔
آخر میں جناب رضوان احمد رضوان نے اظہار تشکر پیش کیا۔ یہ مشاعرہ بیجاپور کی ادبی روایت کا ایک سنہرے باب میں اضافہ ثابت ہوا۔اس بات کی اطلاع جناب آصف بالسنگ نے دی ہے۔
