کلبرگی۔ 16؍ڈسمبر (راست): محبِ اردو، سماجی جہدکار اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدارکے دولت کدہ پر جناب سید فیاض علیCRPالند تعلقہ ، ضلع گلبرگہ نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد حاضر ہوئے تھے۔ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے عمرہ کی ادائیگی کی مسرت میں گلپوشی کے ذریعہ ان کی تہنیت کی اور عطر کا نذرانہ ان کی جناب میں پیش کیا۔اسی طرح جناب سید فیاض علی سی آرپی الند ، نذیر احمد صدر مدرس سرکاری ہائی اسکول ساتنور،تعلقہ چیتاپور اور عالیجناب سالار مسعود ECOضلع گلبرگہ نے خواجہ فریدالدین انعامدارکو ضلع انتظامیہ اور کرناٹک ساہتیہ پریشد کی جانب سے ایوارڈ دئے جانے پر تہنیت پیش کی ۔ خواجہ فریدالدین انعامدار نے میرمعلم اور ECO اوردیگر صاحبین کادل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے