مختلف مساجد سے اجتماع گاہ تک پہنچنے کے لئے بسوں کا انتظام رہے گا

بیدر۔17؍دسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): صدر،سکریٹری وجملہ ٹرسٹیان بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن بیدر نے حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر مسلم معاشرہ میں خواتین کو ان کی ذمہ داری سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے علماء کرام کی سرپرستی اور بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن کی نگرانی میں اجتماعِ عام برائے خواتین کا انعقادکیا گیا ہے۔ بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن بیدرنے خواتین کیلئے اجتماعِ عام بعنوان ’’اصلاحِ معاشرہ میں خواتین کا رول‘‘زیرِ صدارت جناب ڈاکٹر عبدالقدیرصدر بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن و صدر رابطہ ملت ضلع بیدر 19/دسمبر بروز جمعرات بوقت بعدنمازِ ظہر،بمقام ممتاز فنکشن ہال نورخان تعلیم بیدر عمل میں آرہا ہے۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب ناظم کہف الایمان حیدرآباد شرکت کرتے ہوئے پُر مغز خطاب کریں گے۔جبکہ مختلف علمائے کرام کی سرپرستی حاصل رہے گی۔ لہٰذا شہر کے مختلف کلسٹر کی مندرجہ ذیل مساجد سے اجتماع گاہ تک پہنچنے کے لئے بسوں کا انتظام رہے گا۔بس کے نکلنے کی جگہ ذمہ دار کانام اور رابطہ نمبرات درجِ ذیل ہیں۔کلسٹر نمبر1 -مدینہ مسجد لعل واڑی، عبدالعلیم موبائیل نمبر 9071430401۔ کلسٹر نمبر 2 -مسجد پنسال تعلیم فتح دروازہ،مصور موبائیل نمبر 9071430402۔ کلسٹر نمبر 3 -مسجد صدیق شاہ تعلیم،اظہر موبائیل نمبر9071430403۔ کلسٹر نمبر 4 – مسجد صدیق اکبر ملتانی کالونی،سیف موبائیل نمبر 9071430404۔ کلسٹر نمبر 5 – مکی مسجد شاہ گنج،مطفر موبائیل نمبر 9071430405۔ کلسٹر نمبر 6 – مسجد مظفر حسینیمنیا تعلیم،اسمعیل موبائیل نمبر 9071430406۔کلسٹر نمبر 8 – مسجد بے ستون، رنگریز گلی، زبیر موبائیل نمبر 9071430408۔کلسٹر نمبر 9 – جامع مسجد علی آباد، سیف موبائیل نمبر9071430409۔ کلسٹر نمبر 10 – مسجد بلال میلور، نعمان موبائیل نمبر 9071430410۔ کلسٹر نمبر 11 – مسجد شاہ ابوالحسن قادری، الیاس موبائیل نمبر 9071430411۔ کلسٹر نمبر 12 – درگاہ ابوالفیض (فیض پورہ، پکھال واڑہ سے اجتماع گاہ تک) موبائیل نمبر 9071430412۔

تمام بردارانِ اسلام سے پُر خلوص اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں کی خواتین کو اس اجتماع ِ عام میں ضرور بضرور شریک کرائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے