بیدر۔ 17؍ دسمبر (محمدعمران خان): 14؍ دسمبر کو، ضلع قانونی خدمات اتھارٹی نے بیدر ضلع کی تمام عدالتوں میں لوک عدالتوں کااہتمام کیا۔ قومی لوک عدالت کے ذریعہ جملہ 73,628 مقدمات کو نمٹا یاگیا اور مجموعی طور پر 23,43,28,647 روپے کا معاوضہکلائنٹ کو فراہم کیاگیا۔ یہ بات بیدر کے سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لاء ، سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری پرکاش بنسوڑے نے کہی ۔ انہوں نے یہ معلومات آج ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں بلائی گئی اپنی پریس کانفرنس میں دیں۔اور کہاکہ مذکورہ لوک عدالت میں 10,191 مقدمات (زیر التوا ہیں )لیکن 13,16,69,342رقم وصول کرنا باقی ہے۔

ضلع سطح پر جملہ 10,26,59,305 روپے کی مالیت کے کل 63,437 پری لیگی گیشن کیسز کو ضلع وار طے کیا گیا ہے۔ ریکوری اور معاوضہ فراہم کرنے کی با ت بھی بتائی گئی ہے۔ اسی طرح ازدواجی تنازعات کو طے کر کے 03 جوڑوں کو صلح کے ذریعے متحد کیا گیاہے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے