بیدر۔ 21؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر این دھرم سنگھ کی یاد میں ان کے اکلوتے داماد جناب چندراسنگھ نے کھیلوں کے شائق نوجوانوں کے لئے کرکٹ ٹورنمنٹ آج سے آٹھ سال پہلے جاری کیا۔ یہ کرکٹ ٹورنمنٹ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں کھیلاجاتاتھا۔ لیکن گذشتہ دوتین سال سے یہ ٹورنمنٹ بیدر کے نہرواسٹیڈیم میں کھیلاجارہاہے۔ آج 21؍ڈسمبر کو بھی نہرواسٹیڈیم میں مقابلے جاری تھے جنہیں دیکھتے ہوئے نوجوان سیاست دان چندراسنگھ نظر آئے۔ ایک اطلاع کے مطابق 46ٹیمیں جملہ 38میچ کھیلیں گی۔ پہلا انعام ایک لاکھ روپئے اور ٹروفی ہے۔ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپئے،اور ٹروفی سے نوازاجائے گا۔ذرائع کے بموجب یہ مقابلے لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جارہے ہیں۔ جہاں لاکھوں افراد ان مقابلوں کودیکھ رہے ہیں۔
