ظہیرآباد 25/ڈسمبر(نمائندہ): شہر ظہیرآباد کے علی پور علاقے میں واقع میتھو ڈسٹ چرچ میں عیسائی برادری کے بھائیوں اور بہنوں نے کرسمس ڈے کی تقریب کا جوش وخروش کے ساتھ اہتمام کرتے ھوئے دعاؤں اہتمام کیا۔کیک کاٹا گیا۔تفصیلات کے بموجب اس تقریب میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے رکن اسمبلی جناب مانک راؤ صاحب، کے علاوہ کانگریس قائدین سابق وزیر و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد مسٹر اےچندرا شیکھر، مسٹر محمد تنویر الدین جیسے دیگر سیاسی سماجی قائدین نے اس تقریب میں شرکت کرکے عیسائی برادران کو مبارکباد پیش کی۔۔۔
