بگدل گرام پنچایت کی صدردھرما بائی اور نائب صدر سید ضمیرسے عوام کی شدید ناراضگی

چٹگوپہ۔ 25؍ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری): بیدر تعلقہ کے بگدل دیہات میں آج صبح کتوں نے بچوں پر حملہ کردیا اور کتوں کے اس حملے میں 4سال، 5سال،6سال، 7سال اور 12سال عمروں کے چھوٹے چھوٹے 5 معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے، جن کوفوری طورپر علاج کے لئے بگدل کے قریب واقع منااکھیلی سی، ایچ، سی سنٹرلایاگیا ، جہاں وہ معصوم بچے ڈاکٹروں کے زیر علاج رہے۔ ان بچوں کے اسمائے گرامی اور عمر اس طرح ہے ۔ (1) محمد ریحان ولد محمد رضوان علی (4سال)، (2) محمد رشید ولد محمد یونس (6سال)، (3) محمد اویس ولد محمد شکیل (5سال)، (4) محمد ندیم ولد محمد نظیر (12سال) اور (5) محمد غوث پاشاہ ولد محمد امجد (7سال)۔

بگدل کی عوام خصوصاً وہاں کے مسلمانوں کاکہناہے کہ اس طرح کے حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس تعلق سے پی، ڈی، او بگدل سے شکایت کے باوجودان خونخوارکتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسی طرح عوام کے منتخبہ نمائندے گرام پنچایت صدر دھرما بائی ، نائب صدر سید ضمیر اور اراکین گرام پنچایت بگدل کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہ ہونے سے بگدل کی عوام گرام پنچایت بگدل کے ارباب مجاز سے شدید ناراض اور غصہ میں ہیں۔ خصوصاً یہ غصہ بتایاجاتاہیکہ نائب صدرگرام پنچایت بگدل جناب سید ضمیر پر ہے ، وہ مسلمان ہیں اور جن بچوں کو کتوں نے کاٹا ہے وہ بھی مسلم خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسری طرف بگدل کے نوجوانوں کی جانب سے پی،ڈی،او بگدل کو اس تعلق سے ایک یادداشت پچھلے مہینے ہی دی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے آج پھر کتوں کے کاٹنے کا یہ خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ لہٰذا تمام اراکین گرام پنچایت اورصدرونائب صدر کو فوری اس طرف توجہ دیتے ہوئے کتوں کے خلاف کاروائی کرنا چاہیے۔ یہ مطالبہ بگدل کی عوام نے کیاہے۔

واضح رہے کہ بگدل میں آدرش گرام سمیتی بھی ہواکر تی ہے۔ کتوں کے کاٹنے پر آدرش گرام سمیتی کاکیاردعمل ہے معلوم نہیں ہوسکا۔آیااس سمیتی کے ذمہ دار اور اس کے ممبران کتوں کے حملوں میں زخمی بچوں کے گھر پہنچ کر ان بچوں کی عیادت کی یا نہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے