چٹگوپہ۔ 27؍ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری): بگدل دیہات میں دودن قبل کتوں نے بچوں پر حملہ کردیا اور کتوں کے اس حملے سے 5 معصوم بچے شدید زخمی ہوئے تھے جن کاعلاج منااکھیلی کے سی ایچ سی سنٹر لے جاکر کیاگیاتھا۔کل صبح تقریباً 12 بجے کے درمیان مسٹر شنکرپا ضلع ہیلتھ سیر ولینس آفیسر اور بیدر تعلقہ ٹی،ہیچ،او مسٹر سنگاریڈی اور ان کی ٹیم نے بگدل کا دورہ کیا۔ پانچوں معصوم بچوں محمد ریحان چارسال، محمدرشید 6سال، محمد اویس 5سال، محمد ندیم 12سال اور محمد غوث 7سال کے گھر پہنچ کر انہیں ٹیکہ کاانتظام کرنے سے متعلق بتایاکہ اس کے لئے منااکھیلی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہیں بگدل کے PHCمیں کتوں سے بچاؤ کاٹیکہ زخمی بچوں کے لئے فراہم کیاجائے گا۔ اس موقع پر پی،ڈی،او صاحبہ بگدل وغیرہ موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ اردو اخبارات میں بچے زخمی ہونے کی خبر کے بعد ہے۔ تاہم ابھی تک بھی بگدل گرام پنچایت کی صدر اور نائب صدر اور گرام پنچایت ممبران کے ایکشن لینے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لوگ آدرش گرام سمیتی بگدل کے بھی منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے