ظہیرآباد 30/دسمبر(مشرقی آواز جدید): عزت مآب جناب محمد فرید الدین مرحوم سابق وزیر کی تیسری برسی کے موقع پر شہر ظہیرآباد کے سرکاری کمیونٹی ہسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ مرحوم وزیر ایک ملنسار قائد و شخصیت تھے تمام طبقات کی فلاح و بہبودی کو اپنا مقصد سمجھ کر اپنا سیاسی کیریئر جاری رکھا تھا۔مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مشترکہ ضلع کے ساتھ ساتھ مشترکہ ریاست میں وزیر کی حیثیت سے عوام کی خدمات انجام دی۔اگر کوئی ان کے پاس کسی مسئلے کو لیکر جاتا تو اس مسئلے کو حل کر کے خوشی خوشی گھر بھیجا دیتے تھے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کے چہیتے قائد تھے۔
اس تقریب میں یوتھ کانگریس جنرل سیکرٹری محمد نظام الدین، مسٹر گوردھن ،محمد سمیع، محمد نوید، محمد عتیق، محمد محسن، شیو، وینکٹ، محمد رحمن، محمد معین، محمد امجد جیسے دیگر قائدین و افراد موجود تھے۔
