گلبرگہ ۔ یکم جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ کی جانب سے عظیم الشان پیمانے پر دسواں سالانہ جشن رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم و تقریب اعزازات 2024 منعقد ہوئی جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز نے فرمائی سری بسوا راج دیش مکھ ڈاکٹر رابرٹ مائیکل بھائی دیپ سنگھ جی گرو نانک گرو دوارہ اسد علی انصاری صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت گلبرگہ وہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ حضرت حافظ سید شاہ علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز گلبرگہ کو مینار علم و نور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹراطہر معیز مدیر روزنامہ کے بی ین ٹائمز نے توصیف نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ حضرت حافظ سید شاہ علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز گلبرگہ شریف کی خدمت عالیہ میں یہ اعزاز پیش کرتے ہوئے ہمیں کافی مسرت و شادمانی ہو رہی ہے۔ حضرت قبلہ نے اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے ہمیں اور اس ایوارڈ کو سرخرو ہونے کا موقع عطا کیا ہے۔ بہمنی فاؤنڈیشن گلبرگہ کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ علم و نور صرف آپ کو ہی مختص ہے اس کے بعد یہ ایوارڈ کسی کو نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو کارنامہ حیات اعزاز 2024 اور گلبرگہ انمول رتن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ۔لائف اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نشاط عارف حسینی محمد یوسف بسواراج سینیئر ارٹسٹ اور گلبرگہ انمول رتن حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صبہہ سلطانہ ایڈوکیٹ امت کمار پرنسپال شمس الدین پٹیل لیکچرر نصرت معین الدین ڈاکٹر غضنفر اقبال ادیب صحافی مبین احمد زخم اسسٹنٹ پروفیسر شیو شنکر اپا ڈاکٹر اشفاق احمد صدر معلمہ تسلیم کوثر ماہر تعلیم ڈاکٹر قمر الزماں انعامدار شاعرہ اسماء￿ عالم کے نام قابل ذکر ہیں ساتھ ہی قرآت اذان مقابلہ جات نعت خوانی مقابلہ جات کوئز مقابلہ جات اور تقریری مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹ اور میمنٹو دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ قاضی رضوان الرحمان صدیقی صدر بہمنی فاؤنڈیشن قعلہ گلبرگہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ دسواں جلسہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ تمام احباب کا دلی خیر مقدم کرتا ہوں اس پروگرام کا انعقاد کرنے کا واحد مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنا ھے ملک میں امن بھائی چارہ کی فضا کو ہمکنار کرنا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ شہر کے مختلف اسکول کالجوں کے تقریبا ایک ہزار طلبہ و طالبات نے اس مقابلہ جات میں حصہ لیا مجھے اس بات کی بے حد مسرت ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے چلائے جا رہے مختلف قسم کے پروگرام میں مقابلہ جات میں برادران وطن نے بھی حصہ لے کر اس مہم کو کامیاب کیا تمام طلبہ و طالبات جنہوں نے اس سیرت مقابلہ جات میں حصہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ہے میں انہیں دل سے سلام کرتا ہوں ۔

علاؤالدین محمد اکبر نے بہمنی فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے سامعین میں بہمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات بتائی۔ یوسف الدین سرمست نے ابتدائی پروگرام کی نظامت فرمائی جبکہ تقسیم انعامات برائے طلبہ و طالبات کہ اجلاس کو علاؤ الدین محمد اکبر نے نہایت خوش اسلوبی سے کاروائی کو انجام دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوثر پروین اطہر بابا، زبیر اللہ خان زیبہ پروین نظیر الدین متولی ایاز الدین پٹیل مبین ریاض محمد صلاح الدین گتدار انور سلے دار مجیب علی خان منظور وقار حیدر علی باغبان سید مختار احمد دکنی صادق کرمانی ڈاکٹر عتیق اجمل کے علاوہ بہمنی فاؤنڈیشن کہ تمام ذمہ داران اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس بات کی اطلاع جناب مبین احمدزخم نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے