ظہیرآباد/کوہیر یکم /جنوری(مشرقی آوازجدید): کوہیر منڈل کے کانگریس سینئر لیڈر،، کے پرساد ریڈی،، کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بی جے پی اور بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔مذکورہ قائدین کو پارٹی کا کھنڈوا پہناکر گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر مسٹر کے پرساد ریڈی نے نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے شہریان کوہیر بشمول کوہیر منڈل کے ساکنان کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔اور امید ظاہر کی کہ نیا سال ہمارے لئے خوشیاں بہتری اور تجارتی لین اور دیگر امور میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔
