(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع مصروف ترین سڑک کھجوریا روڈ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے کھجوریا روڈ پر فور وہیلر چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ہمارے اردو اخبار مشرقي آواز جدید میں شائع خبر ’’کھجوریا روڈ پر پیدل یا کسی گاڑی سے چلنا ہوا مشکل‘‘ کا فوری اثر لیتے ہوئے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل سدھارتھ نگر نے مشترکہ طور پر ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 01.01.2025 سے 02.02.2025 تک کھجوریا روڈ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے تمام فور وہیلر گاڑیوں کے چلانے اور سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ایسے میں ضلع انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ نے شہر کے مکینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کھجوریا روڈ کو اپنے آنے جانے کے لیے تمام چار پہیہ گاڑیوں کے لیے استعمال نہ کریں بلکہ راستہ بدل کر اپنی منزل پر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے