ظہیرآباد 7/جنوری(مشرقی  آواز جدید): کوہیر منڈل میں واقع موضع دگوال کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں آج ماہانہ آشا ڈے کی منعقدہ میٹنگ سے ڈاکٹر مسٹر نوین کمار نے چین میں شروع ہونے والے نئے وائرس hmpv کے بارے میں تفصیلات بتائی ۔اور اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زوردیا۔۔انہوں نے کہا کہ معمولی کھانسی، بخار، نزلہ زکام کی صورت میں فورا قریبی ہسپتال سے علاج کرائیں۔نزلہ زکام  ناک بہنے کی صورت میں ایک ہی کپڑا یا ٹشو سے بار بار نہ صاف کریں ہر مرتبہ صاف کپڑا استعمال کریں اور نزلہ زکام کھانسی ھوجائے تو عوامی مقامات پر جانے سے پرہیز کریں اس موقع پرائمری ہیلت کئیر کے اسٹاف عملہ ودیگر ڈاکٹر مو جود تھے ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے