سدھارتھ نگر: الحمدللّٰہ کل یوپی بورڈ کے امتحانات کے حالیہ نتائج اور کامیاب طلبہ کی مبارکباد کے لئے گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ دسویں اور بارہویں کے بعد بجٹ، دلچسپی اور کورسز کی مدت کے مطابق مناسب کورسز کا تعین اور بچوں کی دلچسپی کے اعتبار سے ان کی رہنمائی پر جامع گفتگو ہوئی۔ بچوں کا حوصلہ قابل دید اور لائق تحسین تھا۔
ہم سبھی کامیاب بچوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فیل اور کسی وجہ سے ناکام ہونے والے طلبہ کو محنت کے ساتھ اچھی پڑھائی اور توفیق الہی کی دعا کرتے ہیں۔ رب العزت نئی نسل کو کامیاب اسر سنجیدہ شہری بنائے اور ان کو کامیاب و مہذب سماج کا حصہ بنائے، آمین ۔
میٹنگ میں فیاض خان، عبدالمعید خان، سنجے وشوکرما، پرنسپل سندیپ مشرا، تبریز خان، محمد آصف ، حنظلہ اور کافی طلبہ موجود تھے۔
میڈیکل، سائنس، ریاضی اور ادب سمیت دیگر پروفیشنل کورسز کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری رہا اور بچوں کے درمیان ایسے پروگرام کی اہمیت افادیت کے پیش نظر فیصلہ ہوا کہ سابقہ روایات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر سال دو بار میٹنگ رکھی جا ئے گی۔

