ظہیرآباد 17/جنوری(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد تعلقہ کوہیر منڈل میں واقع موضع وینکٹاپور کی،، وی یس ٹی گرین گلوبل کمپنی،، کے ورکرس سے کوہیر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر گوپتی ستیش ورما نے ملاقات کرتے ہوئے ایک پروگرام،،حادثات سے بچنے کے لئے شعور بیداری کا انعقاد عمل آیا۔
اس موقع پر مسٹر گوپتی ستیش ورما نے گلوبل کمپنی کے ورکرس سے کہا کہ ہم ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں ،ہیلمٹ کا لازم استعمال کریں سڑک پر اپنی ہی سمت سے چلیں، منشیات کا استعمال نہ کریں۔اس پروگرام میں ورکرس کے علاوہ دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔۔۔
