بیدر۔ 17؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): محترمہ گنگا مبیکا،صدربسوا سیوا فاؤنڈیشن بسواگیری بیدرکی اطلاع کے بموجب 10 ؍سے 12؍ فروری تک بسواگیری میں سال 2025 کے وچن وجے اُتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس وچن وجے اتسو میں ملک کے ترقی پسند مفکرین، پجاری اور فنکار شرکت کریں گے۔ اس تہوار کے حصہ کے طور پر کرناٹک مارواڈی یوتھ فیڈریشن اور اے.ڈی.ڈی. انیشے ٹیو فاؤنڈیشن، بنگلورو کے تعاون سے بیدر ضلع کی عوام کے لیے پیرکے مصنوعی اعضاء اور ہاتھ کی فٹنگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔اس موقع پر ضلع بیدر کے عوام سے گزارش ہے کہ اس پیر اور ہاتھ کے مصنوعی اعضا ء کی مفت فٹنگ کیمپ میں شرکت کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔ دلچسپی رکھنے والے استفادہ کنندگان 31-01-2025 تک بیدر شہر کے شرن ادیان میںتشریف لاکر اپنے نام درج کروا سکتے ہیں۔
اس موضوع پر مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر آشا پربھا سے 8095588466 پر کال کر سکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع جناب شیوشنکر ٹوکرے مؤظف پرنسپل نے اپنے ای میل کے ذریعہ دی ہے۔
