گلبرگہ۔18؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): مجلس شعور ادب اور مجیب علی خان میوزیم کلچرل فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام بر صغیر ہند وپاک کے فن افسانچہ پر مبنی اولین رسالے دو ماہی "افسانہ نما” کڑپہ کے سال نامہ کی رسم رونمائی گلبرگہ میں16؍جنوری کی شب ممتاز طنز و ظرافت نگار افسانہ و افسانچہ نویس خاکہ نگار اور بچوں کے کہانی کار محترم منظور وقار کی صدارت اور مشہور فکشن رائٹر و شاعر جناب محمود شاہد (مدیر افسانہ نما) کی نگرانی میں منعقدہ ایک اجلاس میں ڈاکٹر غضنفر اقبال(سربراہ کاغذ دکن بیورو گلبرگہ)کے ہاتھوں انجام پائی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف قلم کار ڈاکٹر طیب خرادی(اسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو دی نیو کالج چنئی)شریک اجلاس رہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر(معتمد اعلی مجلس) اور الحاج مجیب علی خان(سربراہ مجیب علی خان میوزیم) موجود تھے۔ جناب محمودشاہد مدیرافسانہ نما کے مطابق اس سالنامہ کی رسمِ اجراء گذشتہ دِنوں کیرلہ کے شہر ملپ پورم کے رکن اسمبلی پی عبیداللہ کے ہاتھوں28؍ڈسمبر 2024 کو عمل میں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے