بیدر۔18؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): آج ہفتہ 18؍جنوری کو جینیئس ایجو کیشنل ایکسپو ۲۰۲۴-۲۵ کا نئی کمان بید رمیں شاندار افتتاح الحاج جناب محمد عبدالطیف صاحب مؤظف لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمنٹ بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ شہر بیدر کے معروف و منفرد تعلیمی ادارہ جینیئس کیڈس کلب کے طلبہ نے اس ایکسپو میں اپنی حیرت انگیز تخلیقی صلاحیتوں کا پروجیکٹس اور ماڈلز کے ذریعے نہایت جوش و خروش اور بے خوف ہوکر مظاہرہ کیا۔ اس ایکسپو میں بچوں کووائلڈ اینیملز اور پریوں کا کردار ادا کرنا تھا، جو مہمانوں اور والدین نے بے حد پسند کیا۔مختلف زبانوں (انگریزی ، کنڑا، ہندی اور اردو ) کے حروف تہجی چارٹ اور ماڈلز کے ذریعہ ننھے ننھے معصوم طلبہ ان زبانوں کے بارے میں سمجھانے کی سعی کی۔ فرسٹ ایڈ باکس پر ننھی طالبہ کافی اچھاایکسپلین کررہی تھیں۔ نوٹ اور رقم سے متعلق ایک طالبہ نے دھیرے دھیرے لہجے میں خوبصورتی سے سمجھایا۔ لڑکوں نے بھی اپناماڈل انگریزی میںپاورفل طریقے سے سمجھایا۔ طالبات بھی آگے آگے ہی رہیں۔ ایک طالبہ کہہ رہی تھیں کہ ہندی ان کی مادری زبان ہے اور یہ زبان ملک کی راج بھاشا ہے۔کافی دلچسپی کے ساتھ انھوں نے اپنے ماڈل کو سمجھایا۔ بیدری کاریگری کو اہمیت دیتے ہوئے عمارت کے باہرکئی ایک پرچموں کے درمیان اس سے متعلق اعلان دیکھنے کوملا۔ فوڈ اسٹال میں غپ چپ کی تقسیم عمل میں آرہی تھی۔ والدین، مہمانان اور دیگر شرکاء نے طلبہ کی شاندار کار کردگی، اساتذہ کی غیر معمولی محنت، ہیڈمسڑیس اور مینجمنٹ کی زبردست منصوبہ بندی کی بھر پور تعریف کی۔ جینیئس کیڈس کلب مینجمنٹ نے اس ایونٹ کو ایک منفرد اور کامیاب تجربہ بنانے کے لئے آئوٹ آف دی باکس سوچ کے ساتھ منصوبہ بندی کی تھی، جسے سب نے سراہا۔ جینیئس کیڈس کلب نے اس ایونٹ کے ذریعہ نہ صرف بچوں کی قابلیت کو اجاگر کیا بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔لطف کی بات یہ رہی کہ یہ ایکسپو صاف ستھرااور طلبہ کے مزاج کے مطابق ہری، نیلی، پیلی ، اور پنک پرنیوں سے جگمگاتاہوانظر آرہاتھا۔ یہ ایونٹ کل 19؍ جنوری اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔ محمد عبدالجمیل چیرمین جینیئس گروپ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تعلیمی ایکسپومیں شرکت کرتے ہوئے ہمیں اپنی خدمت کاموقع عنایت فرمائیں۔
