سدھارتھ نگر/جھنڈا نگر(نیپال): بڑے رنج و غم کے ساتھ آپ تمام احبابِ اور علمائے کرام کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مشہور و معروف ادارہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال کی نسواں شاخ کلیہ عائشہ صدیقہ، جھنڈا نگر کے ناظم اعلیٰ اور خطیب الاسلام علامہ عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری کے اکلوتے خلف الرشید عبد الرشید صاحب کا بتاریخ:18/جنوری 2025ء بروز سنیچر بہ وقت بعد نماز مغرب بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے، انا لله وانا اليه راجعون۔
تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه۔
اطلاع کے مطابق موصوف کی نماز جنازہ اور تدفین آج بتاریخ19/جنوری2025ء بروز اتوار بعد نماز عصر بہ وقت چار بجے شام جھندا نگر کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ إن شاء الله تعالى
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔
اللہ تعالی ان کی علمی و دعوتی اور فلاحی و رفاھی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين
مذکورہ اطلاع جامعہ کے استاذ اور ضلعی جمعیت اہلحدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحلیم مدنی نے دی ہے۔ نیز انھوں نے تمام قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے۔
ان لله ما أخذ وله ما أعطي وكل شئ عنده بأجل مسمي فلتصبر ولتحتسب۔
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته وألهم أهله وذويه الصبر والسلوان۔
