عبدالمنان مفتاحی
خادم حلقہ ڈومریا گنج
آج بتاریخ 16جنوری 2025 بعد نماز مغرب بمقام گنگوار پوسٹ ترکولیا تیواری ضلع سدھار تھ نگر میں ایک دعوتی پروگرام کا انعقاد ہوا تلاوت قرآن کریم قاری تو حید احمد قاسمی کے ذریعہ پروگرام کا آغاز ہوا صدارت فضیلۃ الشیخ عبد الستار سراجی حفظہ اللہ امیر حلقہ ڈومریا گنج نظامت عبدالمنان مفتاحی حفظہ اللہ ناظم حلقہ ڈومریا گنج نے کی بعدہ تقریر کا سلسلہ شروع ہوا سب سے پہلے خطیب فضیلۃ الشیخ عبد الرحمن القصیمی حفظہ اللہ نے اتباع سنت کے موضوع پر خطاب کیا، اس کے بعد فضیلۃ الشیخ عبد الغنی سلفی حفظہ اللہ نائب امیر حلقہ ڈومریا گنج نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے اسوہ اور نمونہ ہیں، اس موضوع پر خطاب کیا۔ اس کے بعد اخیر میں فضیلۃ الشیخ عبد الستار سراجی حفظہ اللہ نے نبی صلّی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے دنیا و آخرت میں عذاب ہوگا، اس موضوع پر خطاب کیا۔
الحمدللہ اس پر وگرام میں گاؤں اور اطراف کے لوگوں نے بھی شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اللہ تعالٰی اس پر وگرام میں شرکت کرنے والے تمام خطباء اور سامعین کی حاضری کو قبول فرمائے، قرآن وسنت پر عمل کرنے والا بنائے آمین۔
