بیدر۔ 20؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ممتاز سماجی کارکن جناب محمد ذاکر صاحب نے معذور افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے لئے وھیل چیر ،اور دیگر سہولیات کے حصول کے لئے آن لائن عرضیاں داخل کریں۔ اطلاعات کے بموجب 75% اور اس سے زائد فیصد معذور افراد کو بیاٹری سے چلنے والی کرسیاں دینے کے لئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ عرضی پورٹل suvidha.karnataka.govپر21؍جنوری کے اندرون آن لائن داخل کرنی ہوگی ۔ بعدازاں اس پرچی کولے کرضلع بہبودی معذورین کے دفتر میں جمع کریں۔ جناب ذاکر صاحب کاکہناہے کہ صرف وہیل چیر ہی نہیں دیگر اشیاء بھی معذورین کے لئے مل سکتی ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے جناب محمد ذاکر صاحب سے 9916056492 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے