ظہیرآباد 23/ جنوری ( مشرقی آوازجدید): مسٹر جے راملو پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 الگول ظییرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 میں تعلیمی سال 26 – 2025 کے لئے داخلوں کا آغاز ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اقلیتوں (مسلمانوں) کی تعلیمی ترقی کے لئے ریاست بھر میں جملہ 204 اقلیتی و اقامتی اسکولز و جوکالجس قائم کئے گئے ہیں. یہ اسکولس انگریزی میڈیم ہیں اور یہاں اُردو اور عربی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے. یہاں کارپوریٹ اسکول کی طرح تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے. اور بچوں کو قیام و طعام کے علاوہ کاپیاں، کتابیں، اور یونیفارم، بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تعلیمی سال یعنی 26-2025 کے لیے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے. خواہشمند اولیائے طلباء اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 میں داخلہ دلائیں۔ داخلے جماعت پنجم اور انٹر میڈیٹ سال اول میں ایم پی سی اور بی پی سی میں جاری ہیں. داخلوں کی آخری تاریخ 28فروری 2025 مقرر کی گئی ہے. مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر 7207998987 پر ربط  کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے