بیدر۔ 23؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): شہر کے ممتاز مؤظف ایگزیکٹیوانجینئر اور دینی مقرر جناب اقبال الدین انجینئر کو شہر کے ٹیلنٹ پرموشن ٹرسٹ نے ان کی خدمات کے پیش نظرکل 22؍جنوری کو انھیں رنگ مندربیدر میں ایوارڈ سے نوازاگیا۔ایوارڈ عطاکئے جانے کے بعد جناب اقبال الدین انجینئرنے اللہ تعالیٰ اور مذکورہ ٹرسٹ کے جمیع ذمہ داران کاشکراداکرتے ہوئے ان کے حق میں دعافرمائی ہے اوراردوصحافت کو بتایاکہ یہ ایوارڈ میری دینی سرگرمیوں میں ممدومعاون رہے گا۔کافی بڑی تعداد میری تقریروں کی سنتی اور پڑھتی ہے۔ جب کبھی میری تقریریں اردو اخبارات میں شائع نہیں ہوتی ہیں تو ٹیلی فون پر مجھ سے پوچھاجاتاہے۔ میں اردو صحافیوں اور اردو اخبارات کے جمیع ذمہ داران کابھی شکریہ اداکرتاہوں کہ وہ میری تقاریر کے پوری اہمیت کے ساتھ اخبار کے اوپری حصہ میں جگہ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ جناب انجینئر اقبال الدین معروف انجینئر اور ماہر اُردومدارس (الامین بیدر)الحاج اکرام الدین مرحوم کے بڑے فرزند ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے