رپورٹ : شمیم اختر کمرہٹی

آج مورخہ 26 جنوری 2025 کو حوض اسٹریٹ کے خالق میم عین لاڈلہ کے دولت کدے پر بعد نماز ظہر ایک فاتحہ غریب نواز کا اہتمام کیا گیا ۔
اس فاتحہ خوانی میں ادباء و شعراء کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت گار بھی شامل رہے ۔جن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں ۔
ہوڑہ سے حافظ و قاری مولانا غلام نبی رضوی کے علاوہ سماجی خدمت گار ایڈووکیٹ عطاء المصطفٰے، رشڑا سے شاعر جناب شکیل رشڑوی کے علاوہ شاعرہ عارفہ پروین اور گلناز شیخ، ٹیٹا گڑھ سے استاد ، شاعر و ادیب روشن ضمیر اور کمرہٹی سے راقم الحروف شمیم اختر صاحب تشریف لائے ۔ مقامی لوگوں میں پریس کارنر کے اونر اور معروف افسانچہ نگار شمیم جہانگیری کے ساتھ مضمون و تسطیر نگار احمد وکیل علیمی کانکی نارہ سے تشریف لائے ۔ ان کے علاوہ ابھرتے گلو کار شبیر الدین انصاری، نوخیز نقیب و فی البدیہہ شاعر مقصود عالم ، محمد تسلیم، ترصد حسین ، محمد اسلم اور تنویر عالم بھی حاضر آئے ۔
طعام کے بعد میم عین لاڈلہ اور ان کے اہل خانہ نے تمام مہمانوں کو شکریے کے ساتھ رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے