نیو دہلی (نمائندہ): مشرقی یوپی کے ضلع مہراج گنج سے مشہور و معروف سماجی کارکن اور رشتہ گروپ اتر پردیش کے بانی مولانا عبد الحلیم قاسمی آج صبح جب اوکھلا میں شفاء الرحمٰن کی حمایت کرنے پہنچے ،تو ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا اور سوال جواب کرنے لگے۔ پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بڑے دل چسپ اور چبھنے والے سوال پوچھے۔ کچھ قارئین ۔۔۔۔۔۔۔کے نذر ہیں ۔

ایک نمائندہ نے مولانا قاسمی سے پوچھا کہ آپ اوکھلا کو کب سے دیکھ رہے ہیں ؟

مولانا قاسمی ۔پچھلے پندرہ سال سے میں اوکھلا کے گڈھے اور بجبجاتی نالیاں دیکھ رہا ہوں۔

نمائندہ: آپ کی نظر میں اوکھلا کا قصوروار کون ہے ؟

مولانا قاسمی: اوکھلا کی بدحال سڑکوں اور گندگی کے پھیلے ہوئے ڈھیر کے لئے اوکھلا کے ودھائک امانت اللہ خان اور عام آدمی پارٹی ہے۔

نمائندہ: کیا کانگریس اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہے ؟

مولانا قاسمی: فی الحال بیمار اور بدبودار اوکھلا کے لیے عام آدمی پارٹی اور امانت اللہ خان ذمہ دار ہیں ۔

نمائندہ: کیا آپ کو نہیں لگتا اویسی نے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے دہلی کا رخ کیا ہے۔

مولانا قاسمی : آپ جس چشمے سے دیکھ رہے ہیں اس کے دونوں شیشے سنگھ اور کانگریس کے لگے ہوئے ہیں ۔کیجریوال آر ایس ایس اور کانگریس تینوں تو ایک ہی فیکٹری کے پروڈکٹس ہیں ۔سب کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں ۔

نمائندہ : کیجریوال نے فری کی جو یوجنائیں چلائی ہیں اس کا فائدہ تو سب کو برابر مل رہا ہے ؟

مولانا قاسمی: جی فائدہ تو سب کو مل رہا ہے ۔مگر جیل صرف مسلمانوں کو ۔

نمائندہ: کیا پارٹی آپ کو یوپی سے بلوائی ہے ۔

مولانا قاسمی: ہم خود سے آۓ ہیں ۔ہمارا کیجریوال سے کچھ حساب کتاب باقی ہے ؟

نمائندہ: کیجریوال سے کون سا حساب کتاب باقی ہے ؟

مولانا قاسمی : کیجریوال نے میری ہتک عزت کی ۔کرونا میں اس نے تبلیغی جماعت کا الگ سے کوٹا بتا بتا کرمیری ہتک غزت کی کیونکہ میں بھی ایک تبلیغی ہوں۔

نمائندہ: آپ شفاء الرحمٰن کو کتنا فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔

مولانا قاسمی: ہم کیجریوال کا نقصان کرنے آۓ ہیں ۔ہم کیجریوال کے ڈرامے اور ڈرانے کے خلاف صدا بلند رکھنے آۓ ہیں ۔

نمائندہ: اویسی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟

مولانا قاسمی: اویسی صاحب ملک بھارت کے نئے ڈاکٹر امیبڈکر ہیں ۔جو دلتوں، پچھڑوں اور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ وہ ملک کے مخلص لیڈر ہیں ۔

نمائندہ: شفاء الرحمٰن کے لئے کیا کہیں گے؟

مولانا قاسمی: شفاء الرحمن بیمار اور بدبودار اوکھلا کے لئے شفا اور دوا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے