مہراج گنج (نمائندہ): کل بروز اتوار 26/جنوری کو ضلع مہراج گنج کے مدارس و مکاتب میں جشن جمہوریہ کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق صدر بلاک ایے پی جی نگر (گبڑوا) میں واقع قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا میں صبح نوبجے پرچم کشائی کے ساتھ جشن جمہوریہ تقریب کا آغاز ہوا ۔پرچم کشائی ہردل عزیز سماجی کارکن سرور احمد ٹھیکیدار نے راشٹریہ گان جن گن من کے ساتھ کیا۔اس کے بعد باقاعدہ طور سے جشن جمہوریہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس کے بعد حمد ونعت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا شفیق الدین صدر المدرسین مرکزی دارالعلوم گبڑوا ۔اور نظامت کے فرائض مہراج گنج کے ابھرتے ہوئے اناؤنسر اشفاق اللہ خان ندوی نے ادا کیا۔ مولانا امام الدین قاسمی مدرس مرکزی دارالعلوم نے جنگ آزادی کی مختصر جامع تقریر پیش کی۔

پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے داؤد بھائی نے اسکول بیگ ہدیہ کیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں گاؤں کے بوڑھے اور نوجوان شریک ہوے بطور خاص نورالحسن بھائی۔ مولانا حکیم اللہ ،قاری احمد اللہ، مولانا سراج احمد قاسمی مینیجر عطا ایجوکیشن ٹرسٹ، حافظ ارشاد خان ٹی ٹی ایس بلڈنگ میٹیریل، حافظ شاہ عالم ، مولانا ظہیر الدین ندوی،مولانا سمیع الدین قاسمی، حافظ ارشاد الحق بسمل نگر شکریہ کے مستحق ہیں کہ ان کے توجہ سے یہ پروگرام کامیاب ہوا ۔

گھوگھلی بلاک کے موضع مٹکوپا رام پور بلڈیہا میں واقع ادارہ دعوت السنہ میں مولانا شہاب الدین قاسمی صاحب کی قیادت اور مولانا رئیس احمد قاسمی کی صدارت میں جشن جمہوریہ پروگرام منعقد ہوا ۔جس میں بچوں نے نعت ،حمد،نظم اور تقریر پیش کرکے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی ۔مولانا شہاب الدین صاحب نے ملک و ملت کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کرائیں۔ یہاں بھی بڑی تعداد میں سامعین از اول تا آخر موجود رہے۔

بھٹولی بازار کے موضع گنیش پور کے مدرسہ عربیہ قاسم العلوم میں جشن یوم جمہوریہ کی خبر موصول ہوئی ہے ۔جہاں پر مولانا مظفر حسین مفتاحی کی صدارت، مولانا محمود الحسن احمد قاسمی کی نظامت اور مولانا عمیر احمد قاسمی کی رہنمائی میں ایک شاندار پروگرام پیش کیا گیا۔ جس میں نعت ،تقریر،نظم،حمد پیش کرکے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا اور اساتذہ نے اپنی تربیت کا نمونہ پیش کیا پروگرام تقریباً ڈھائی گھنٹے تک چلا اور سامعین اخیر تک جمے رہے۔ملحقہ ویڈیوز میں ان پروگرامس کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے