بیدر۔ 30؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): بنگلور بنیاد اردوزبان کے معروف مصنف ڈاکٹر آر عبدالحمید مؤظف KASآفیسر ، سابق رکن کرناٹک اردو اکادمی ،کے تازہ کتابچہ ’’فاطمہ شیخ ۔ ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر‘‘کی آج 30؍جنوری کو چترادرگہ ، چلکیرے تعلقہ کے نائکن ہٹی کے جامعہ شادی محل میں ایک تقریب میں رسم ِ اجراء انجام دی گئی۔ تقریباً400اساتذہ (مردوخواتین) کی حاضری اور بی ای او کے علاوہ دیگر افسران کی موجودگی میں ڈاکٹر آرعبدالحمید کے کتابچہ کی رسم ِ اجراء عمل میں آئی۔ کتاب کے حصول کے لئے بنگلور کی عزم اکادمی سے 7829383438پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر آرعبدالحمید کے ذرائع نے دی ہے۔
