یادگیر : 5-فروری(نامہ نگار): جماعت اسلامی ہند یادگیر کے زیر اہتمام 8 و 9 فروری ہفتہ و اتوار کو ایڈن گارڈن فنکشن ہال گراؤنڈ ملت نگر روبرو لمبنی پارک یادگیر میں شام سات بجے تا رات نو بجے دو روزہ عظیم الشان قرآن پروچن اجتماع درس قرآن بہ زبان کنڑا منعقد ہے۔ یہ بات لبید شفیع ریاستی رکن عاملہ جماعت اسلامی ہند مشاورتی کمیٹی نے کہی ۔وہ جماعت اسلامی ہند یادگیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ پتریکا بھون یادگیر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی ، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی اور امن و سلامتی کے لئے قرآن کی تعلیمات کو جاننا ضروری ہے قرآن کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے، آئیے قرآن کے پیغام کو عام کریں۔
اس دو روزہ عظیم الشان قرآن پروچن درس قرآن بہ زبان کنڑا میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شری ہواملیناتھ مہاراج سوامی نرگنڈی، شری مرگا راجیندر مہاسوامی کھاسگی مٹھ گرمٹکال، شری گرولنگ مہاسوامی ارکیرا، شری شانت ملاشیو آچاریہ مہاسوامی رائچور، شرن بسپا گوڑا درشناپور ضلع انچارج وزیر یادگیر،چناریڈی پائل تنور ایم ایل اے یادگیر، راجہ وینو گوپال نائک ایم ایل اے شوراپور ،شرن گوڑا کندکور ایم ایل اے گرمٹکال، حضرت الحاج شاه خواجہ بہاالدین صاحب نقشبندی و قادری حیدر آباد، حضرت خواجه سید ابوتراب شاه قادری چشتی یمنی ہلکٹہ شریف ، ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک اور دیگر شرکت کریں گے، محمد کنہی مینیجر شانتی پرکاشن بانی و ڈائریکٹر الفرقان اسلامک اکیڈمی منگلور کا بہ زبان کنڑا میں خصوصی خطاب ہوگا۔ منہاج الدین حضور ضلع کنوینر جماعت اسلامی ہند یادگیر نے بھی اس پریس کانفرنس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یادگیر میں قرآن پروچن اجتماع بہ زبان کنڑا بڑے پیمانے پر پہلی بار منعقد ہورہا ہے، اور کئی دنوں سے اس اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ، یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر ، یادگیر ضلع سپرٹینڈنٹ آف پولیس ، یادگیر ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر ، سٹی میونسپل کونسل صدر اور دیگر معززین بھی شریک رہیں گے، اس پریس کانفرنس میں غلام محبوب خیاط امیر مقامی جماعت اسلامی ہند یادگیر، مجید سگری، گیانیشور اور دیگر موجود رہے،
