بیدر۔ 5؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): آج چہارشنبہ کو بنگلورو کے وکاس سودھا میں کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کااجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جناب ذوالفقاراحمد خان عرف ٹیپو کو کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کاچیرمین اتفاق رائے سے منتخب کرلیاگیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے بتایاکہ سکریڑی کے ساتھ مل کر انتخابی عمل کودیکھاگیا۔ ایک ہی نامزدگی ذوالفقار احمد خان کی تھی لہٰذا اتفاق رائے سے انھیں چیرمین ریاستی حج کمیٹی منتخب کرلیاگیا۔ دوممبر (ایم پی اور ایم ایل اے )اپنی مصروفیات کی بناپر شریک نہیں رہے۔ چیرمین کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی جناب ذوالفقاراحمد خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ اتفاق رائے سے چیرمین بنایاگیا۔ جس کے لئے محکمہ اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیراحمد خان ، وزیر حج رحیم خان ،رکن اسمبلی جناب رضون اوررکن کونسل جناب جبارصاحب کی محنت سے اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیاہے۔ایک سوال کے جواب میں چیرمین ذوالفقار احمد خان نے کہاکہ منگلور میں حج بھون کیلئے جگہ پہلے سے طئے ہے ، اس بار کے بجٹ میں الوکیشن کرائیں گے۔ پہلے منگلور میں پھر بیلگام اور بیدر میں حج بھو ن تعمیر کیاجائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایاکہ عازمین حج کو بہترین سہولتیں دیناضروری ہے۔ پہلے میں والنٹیر تھا، ہوں اور رہوں گا۔ چیرمین رہ کر والنٹیر کی طرھ کام کروں گا۔ پچھلی دفعہ عازمین حج کوتکلیف ہوئی لیکن آئندہ ایسانہیں ہوگا۔ ای او سرفراز صاحب بلڈنگ انتخاب کے لئے غالباًسعودیہ گئے ہیں۔ اس بار کا حج عافیت سے ہوگا۔ تمام ممبرساتھ دے رہے ہیں۔ پورے ممبر کا جذبہ ہے۔ سوشیل فیلڈ میں کام کرچکے ہیں۔ ایک بن کر کام کریں گے۔ حج والنٹیر میرے ساتھ ہیں۔ ایک اتہاس بنائیں گے ان شاء اللہ ۔ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ سیکولر سٹیزن فورم بیدر نے علاقہ کلیان کرناٹک سے کسی شخص کو ریاستی حج کمیٹی کاچیرمین منتخب کرنے کی وزیر حج رحیم خان سے گزارش کی تھی۔ جس کے لئے بیدر سے منصورقادری صاحب کانام پیش کیاگیاتھا ۔ آج کاانتخاب بتاتاہے کہ سیکولرسٹیزن فورم وزیر حج رحیم خان پر اثرانداز ہونے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے