سیل فون سے طلباء کی تعلیم اور صحت بری طرح متاثر ھوتی ہے اور طلباء بہتر مستقبل کے حصول میں ناکام ھو جاتے ہیں۔
ظہیرآباد 15/فروری(مشرقی آواز جدید): جناب محمد ذاکر حسین صاحب کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر نے آج منڈل کے مختلف اسکولس ،گڈگیار پلی ضلع پریشد ہائی اسکول و پرائمری اسکول اور بڑم پیٹ کے اپر پرائمری اسکول کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔اس موقع پر مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیل فون سے دوری بنائے رکھیں، ٹیلی ویژن اور فیملی فنکشن سے بھی دوری بنائے رکھیں کیونکہ اس کا تعلیم پر برا اثر پڑتا ہے۔انہوں نے دسویں جماعت کے طلباء کو پڑھائی پرکڑی محنت کرنے کی صلاح دی۔
مزید یہ بھی بتایا کہ سالانہ امتحانات میں صرف 33 دن باقی رہ گئے ہیں کوہیر منڈل کے طلباء اس بار امتحانات میں زیادہ سے زیادہ نمبرات سےکامیاب ھو کر اسکول اور منڈل کا نام روشن کریں۔اسکول کو ناغہ نہ کریں بلکہ پابندی سے حاضر رہیں سرکاری اسکولوں میں قابل اور تجربہ کار اساتذہ ہیں ان سے خوب فائدہ اٹھائیں۔
آخر میں مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب نے اسکولس کے اساتذہ اکرام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں لیڈر شپ خصوصیات کو فروغ دیں تاکہ بہتر رہنماء تیار ھوں۔ اس موقع پر، سی آر پی،موہن کے علاوہ دیگر اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ اکرام موجود تھے۔۔۔۔
