مہراجگنج: تحفظ ختم نبوت دار العلوم دیوبند کے نائب ناظم حضرت مولانا شاہ عالم گورکھپوری کی جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج میں آمد ہوئی۔
مولانا شاہ عالم گورکھپوری ان دنوں مہراج گنج، سدھارتھ نگر کے فتنۂ شکیلت کے سد باب کے سلسلہ میں دورے پر ہیں۔ انھوں نے نوگڑہ، مہدئیاں، سنگریاں، اشرف العلوم کرتھیا وغیرہ کے علاقہ میں فتنۂ شکیلیت کے سد باب کے سلسلہ میں دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سفری سلسلہ میں جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر، نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج میں بھی حاضری ہوئی۔ انھوں نے دعاؤں سے نوازا اور بھر مدرسہ ابوبکر صدیق ترکلوا تیواری میں بسلسلہ متعلمات مدرسہ ختم بخاری کی مجلس میں بحیثیتِ مہمان خصوصی شرکت کے لئے تشریف لے گئے اور پھر سسوا بازار ڈاکٹر عمران اور الحاج کامران کے مدرسہ میں ختم حفظ قرآن کی مجلس میں شریک ہوکر دار العلوم دیوبند کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔
حاضرین میں جامعہ عربیہ صادقیہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی ،حافط رضوان، مولانا زبیر احمد قاسمی، حافظ عزیر احمد، صاحبزادے ماسٹر اورنگزیب ، مرزا ماسٹر، محمد زید وغیرہ شامل رہے۔ جامعہ عربیہ صادقیہ کے ناظم جمعیت علماء گورکھپور کے صدر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی بھی مدرسہ میں موجود رہے۔
