تلسی پور بلرام پور: بتاریخ 16 فروری 2025 بروز اتوار سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کےزیر نگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ جات طاہرہ گرلس انٹر کالج اور فوزان پبلک اسکول جروا روڈ, تلسی پور ضلع بلرام پور میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا سالانہ انجمن شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا، جس میں تمام مشارکین طلبہ و طالبات بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے٬ خود اعتمادی اور بے باکی کے ساتھ اردو٬ ہندی ٬اور انگلش زبانوں میں، اہم وہ اصلاحی موضوعات پر دل پذیر تقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمد و نعت، سبق اموز مکالمے اور ڈرامے پیش کر کے سامعین و سامعات اور دیگر معززین سے خوب داد و تحسین حاصل کئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد حمد اور نعت پیش کیا گیا، پھر سوسائٹی کے مینیجر اسامہ منصور نے قرب و جوار سے تشریف لائے ہوئے مہمانان عظام اور اپنے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا خیر مقدم و استقبال کرتے ہوئے اپنے تعلیمی ادارے کا مختصر تعارف٬ اہداف و مقاصد اور آئندہ تعلیمی منصوبوں کو بروئے کار لانے کا یقین دہانی کرائی، جس سے تعلیم و تربیت میں بہتری آئے گی ان شاءاللہ۔ اس کے بعد مہمانان خصوصی کو مومنٹو اور سال پوشی کر کے تکریم کی گئی جس میں سب سے پہلے ضلع پنچائیت ادھکچھ پرت ندھی شیام منوہر تیواری کو مومنٹو اور شال دے کر تکریم کی گئی اور انہوں نے اپنی تقریر میں اس کالج کو علاقہ کے نمبر ایک کالج میں شمار کیا اور کہا کہ اس کالج سے اچھا کالج صفائی ستھرائی کے لحاظ سے اور پھول و پھلواری کے اعتبار سے ہرا بھرا کوئی کالج میں نے نہیں دیکھا، اسی طریقے سے یہاں کے بچوں نے جو پروگرام پیش کیا ہے ایسا پروگرام بھی کسی کالج میں دیکھنے کو نہیں ملتا، کہ ہر پروگرام سے کوئی نہ کوئی نصیحت ملتی ہو، ساتھ ہی ساتھ ذمہ داران ادارہ اور اساتذہ کی بڑی تعریف کی اور دوبارہ بلکہ بار بار اس کالج میں آنے کی تمنا ظاہر کی۔
ان کے بعد جناب ماسٹر شاکر علی پرنسپل ایشا واشیم انٹر کالج تلسی پور کی شال پوشی کی گئی اور انہوں نے اپنی تقریر میں بچوں کے پروگرام کو بہت سراہا اور کہا کہ ہر پروگرام میں کوئی نہ کوئی نصیحت اور سیکھ ملتی ہے، اسی طرح سے لمبنی نیپال سے تشریف لائے ہوئے مہمان احمد حسین کی بھی شال پوشی کی گئی، آپ نے اس پروگرام میں شرکت پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سارے بچوں کو نقدی انعامات سے بھی نوازا اور بچوں کی بڑی تعریف کی، ان کے علاوہ قرب و جوار کے بہت سے لوگوں کی تکریم کی گئی جیسے مولانا محمد شارق سلفی، ارشاد احمد رجوا پور، مولانا عبدالقیوم وغیرہ اور ان کے علاوہ مردوں اور عورتوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہی، سبھوں نے پروگرام کی بڑی تعریف کی اور آخر تک بڑی دلجمعی کے ساتھ جمے رہے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ان میں قابل ذکر مولانا شفیق الرحمن صاحب٬ عبدالہادی٬ نیاز احمد٬ سعید احمد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
